13 فروری 2013 - 20:30

اقوام متحدہ میں شام کے مستقل نمائندے نے شامی شہریوں کی حفاظت اور دفاع کو شامی حکومت کی ذمہ داری قراردیتے ہوئے کہا ہے کہ اسرائيل شام میں سرگرم سلفی وہابی دہشت گردوں کی حمایت کررہا ہے۔

ابنا: اقوام متحدہ میں شام کے مستقل نمائندے بشار الجعفری نے شامی شہریوں کی حفاظت اور دفاع کو شامی حکومت کی ذمہ داری قراردیتے ہوئے کہا ہے کہ اسرائيل شام میں سرگرم سلفی وہابی دہشت گردوں کی حمایت کررہا ہے۔ انھوں نے کہا کہ شامی حکومت دہشت گردوں کے حملوں سے شامی شہریوں کو بچانے کا اقدام کررہی ہے۔ انھوں نے کہا کہ امریکہ اپنے شہریوں کی حفاظت کے لئے دوسرے ممالک کو نشانہ بنا رہا ہے جبکہ شامی حکومت اپنے ہی ملک میں دہشت گردوں کے حملوں کے مقابلے میں  اپنے شہریوں کا دفاع کررہی ہے۔ انھوں نے کہا کہ امریکہ کی سرپرستی میں سعودی عرب ، قطر، ترکی اور اسرائیل شام میں دہشت گردوں کی حمایت کررہے ہیں جبکہ یمن اور افغانتسان میں دہشت گردوں کے خلاف کارروائی میں مصروف ہیں ۔ بشار الجعفری نے کہا کہ دہشت گردوں کے متعلق امریکہ اور اس کے اتحادیوں کی یہ منافقانہ اور دوگانہ پالیسی ہے جس کا دنیا میں کوئي خریدار نہیں ہے انھوں نے کہا کہ شامی فوج غیر علاقائي دہشت گردوں کا مقابلہ کررہی ہے جن کو مذکورہ ممالک کی جانب سے مکمل حمایت حاصل ہے شامی ذرائع کے مطابق دہشت گردوں کے ہمراہ ترکی ، سعودی عرب اور قطر کے فوجی بھی شامی  قوم اور فوجیوں کے ساتھ لڑ رہے ہیں شامی فوجیوں نے اب تک  درجنوں ترک فوجیوں کو ہلاک اور گرفتار کرلیا ہے۔

.......

/169